ضلع امن کمیٹی اور مسیحی تحریک بیداری کا واقعہ پر اظہار افسوس
سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر بی بی سی) تھانہ کوٹلی لوہاراں کی علاقہ کھروٹا سیداں میں دو مسیحی بھائیوں ندیم مسیح ولد چارج مسیح اور اعظم مسیح ولد جارج مسیح کو جسمانی تشدد کر کے اسلام قبول کروانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان نسیم شاہ ولد نزاکت شاہ اور سنی شاہ ولد انوار شاہ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے اس ضمن میں ضلعی امن کمیٹی کہ وائس چیئرمین حافظ اصغر چیمہ اور مسیحی تحریک بیداری کے چیئرمین ڈاکٹر عادل غوری نے وفد کے ہمراہ علاقہ انچارج فادر البرٹ عابد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث شدت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے مذہب کی اڑ میں کسی کو سیالکوٹ کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation