آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات

 

آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ۔
 سابق صدر آصف علی زرداری سے وفد نے این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پر  بات چیت کی۔


اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ عوام کی حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی  عوام کا تاریخی کردار رہا ہے۔اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق  پرستوں  کی حمایت کی ہے۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا۔



انہوں نے کہا کہ 8فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی۔مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے وفاق میں مزید موثر قانون سازی کریں گے۔پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پی پی پی ہی لڑتے دکھائی دے گی۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسیحی عوام اور پی پی پی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔


وفد میں  مسز مائیکل سیسل صدر اینڈ لارس چوہدری فائونڈیشن،کاشف اسلم، سیمسن سلامت،نعیم گل،بہرام فرانسز، پیٹر جیکب، پیٹر چارلس سہوترہ، جہانگیر غلام،  ہارون ڈینئیل، مسز سمیرا شفیق، یاسر طالب، ڈاکٹر آئیرا، نے شرکت کی۔


جبکہ سینیٹر انور لال ڈین ، نوید جیوا، انتھونی نوید، عمران اتھوال نے بھی شرکت کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی