گورنر سندھ نے اقلیتوں کے لیے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا



 پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے، انہیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ

کراچی؛ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے سربراہ شعیب سیدل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق کمیشن کے سربراہ نے گورنر سندھ کو اقلیتوں کے حقوق کے بنیادی فرائض سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی، ہندو اور سکھ سمیت تمام اقلیتیں پرامن طریقے سے رہ رہی ہیں، انہیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔ یہ مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی