میران شاہ میں پاک آرمی کےشہید ہونے والے میجرعامرعزیز کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
میجر امیر شہید کو ان کے آبائی گاؤں چک 61 شمالی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
میجر عامر شہید کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں شہید کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان آرمی چیف کی جانب سے شہید میجر عامر عزیز کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation