پاکستان کی معروف مسیحی گاسپل سنگر تہمینہ طارق اور ان کے ساتھ دیگر گاسپل سنگرز کا گایا ہوا نیا مسیحی گیت " پاک روح آزاد کردیتا ہے" جلد رلیز ہونے والا ہے۔ یہ گیت شوکت شاکی بھٹی نے لکھا ہے۔ اس گیت کا میوزک نامور میوزک ڈائریکٹر قاسم سلیم نے ترتیب دیا ہے۔
اس گیت کے متعلق تہمینہ طارق نے بتایا کہ یہ گیت تمام ٹیم نے بڑی محبت اور لگن کے ساتھ تیار کیا ہے اور میرا ایمان ہے کہ اس گیت کو سننے والے بڑی برکت پائیں گے۔ انہوں نے گیت کی تیاری میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے بڑی برکتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ گیت وائس آف گاسپل کے یوٹیوب چینل پر رلیز ہوگا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation