پرتگال جانے کے شوق میں عراق میں پھنس جانے والی مسیحی نرس

 


نرسنگ جاب میں پرتگال لے جانے کا کہہ کر کراچی کی مسیحی نرس عراق میں یرغمال بن کر  رہی ۔ ان کے متعلق سوشل میڈیا پر مسیحی صحافی ناصر رضا نے ان کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ سارا ماجرا سنا رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پرتگال لے جانے کا کہا گیا تھا نرسنگ کے شعبہ کے لیے مگر میں عراق میں پھنس گئی ۔ ناصر رضا نے بتایا کہ یہ لڑکی یہاں سے دس لاکھ روپے دے کر گئی ۔ انہیں ویزہ عراق کا دیا گیا ہے جہاں ان سے گھریلو کام کاج کرایا جاتا  اور تشدد کیا جاتا ۔ 

ناصر رضا نے مزید بتایا کہ اس مسیحی نرس کا ویزہ عراق کا تھا جو نومبر 2022 میں ختم ہوگیا۔ پھر انہوں نے مختلف حکام سے روابط کئے اور یہ مسیحی نرس ایک ماہ قبل اپنے وطن واپس لوٹی ہے۔ 

دیگر مسیحی نرسز کو بھی اس معاملے میں مختاط رہنے کی ضرورت ہے اور بہتر مستقبل بیرون ملک جانے کے شوق میں ایسے فیصلے نہ کریں جس سے ان کے لیے اور ان کے گھر والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی