گلگت: توہین مذہب کے الزام میں چینی شہری کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
کوہستان (کے پی کے) کے علاقے برسین میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مبینہ توہین مذہب کی خبر علاقے میں پھیلنے کے بعد چینی شہری کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئی۔
مظاہرین کا ہجوم چینی مزدوروں کے کیمپ کے باہر جمع ہوگیا اور اس پر پتھراؤکرنا شروع کردیا۔
علاقے میں مقیم صحافیوں کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر کیمپ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
سڑک بلاک ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔
چینی انجینئرز اور مزدور پاکستان کے کوہستان اور گلگت بلتستان میں بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation