جان قربان کر کےاسلامک یونیورسٹی کے سینکڑوں طالب علموں کو بچانے والا پرویز مسیح بھی ہیرو ہے

 

جان قربان کر کےاسلامک یونیورسٹی کے سینکڑوں طالب علموں کو بچانے والا پرویز مسیح بھی ہیرو ہے

اسلام آباد ( نمائندہ منارٹیز واچ) دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں پرویز مسیح نے اسلامک یونیورسٹی میں اپنی جان دیکر نہ صرف سینکڑوں نوجوان طالب علموں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا بلکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا اسلامک یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ/وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی نے ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ اور ایڈیٹر نیوز منارٹیز واچ/روز نامہ پنجاب ایکسپریس طارق چمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مسیح ہماری یونیورسٹی کا ہیرو ہے جس نے دلیری سے دہشت گردی کے اس حملے کو ناکام بناکر بے شمار بیگناہ انسانوں کی جانیں محفوظ بنائی انھوں نے ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ اور بندہ خاکسار کی پرویز مسیح کے لئے سول صدراتی ایوارڈ  کی کاوش کو بھی سراہا ۔۔۔ یاد رہے کہ 20 اکتوبر 2009 کو اسلام آباد اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کو پرویز مسیح نے اس وقت ناکام بنا دیا جب ایک خودکش حملہ آوار کیفٹریا میں داخل ہونے جارہا تھا جہاں اندر سینکڑوں طالب علم بچے بچیاں موجود تھے ۔۔۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی