![]() |
بوٹا امتیاز حیدرآباد کے مسیحی عوام کا قیمتی اثاثہ ہیں؛ مقبول مسیح |
حیدرآباد سندھ (نوائے مسیحی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سرگرم نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر اور ان کی ٹیم کے میمبرز چوہدری بوٹا مسیح اور عامر مسیح نے سوشل ورکر و آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ بوٹا امتیاز سے ملاقات کی اور ان کی سماجی خدمات کے اعتراف بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19-اے (رائٹ ٹو انفارمیشن) کے تحت معلومات کے حصول کے لیے مستقل مزاجی اور مؤثر طور پر چاروں صوبوں اور وفاقی حق معلومات تک رسائی کے قانون کا استعمال کرتے ہوئے نا صرف سرکاری اداروں میں آر ٹی آئی کی درخواستیں جمع کروائیں بلکہ ان اداروں کی جانب سے انہیں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
مقبول مسیح کھوکھر نے بوٹا امتیاز کو دلی مبارکباد پیش کی اور سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بوٹا امتیاز حیدرآباد کے مسیحی عوام کا نا صرف قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ ہمارے لیے عزت کا باعث بھی ہیں بوٹا امتیاز نے 2021 میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے چیمپئن کا ایوارڈ حاصل کر کے ناصرف حیدرآباد بلکہ پاکستان کے مسیحی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہمارا تعاون ہر وقت بوٹا امتیاز کو حاصل رہے گا۔ اس موقع پر بوٹا امتیاز نے مقبول مسیح کھوکھر اور ان کے ٹیم میمبرز کی محبت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation