پنجاب کی وزاتِ خزانہ نے کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں تمام مسیحی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ گورنر ہاوئس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے مکتوب میں یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے مسیحی ملازمین کو 19 تاریخ تک تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کردی جائے تاکہ مسیحی ملازمین کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
تمام متعلقہ اداروں اور افسران کو اس نوٹیفکیشن کی کاپیاں بھجوا دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ہرسال دنیا بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس منایا جاتا ہے اور دنیا کے تمام ممالک میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو پیشگی تنخواہیں اور بعض ممالک میں خصوصی بونس جاری کئے جاتے ہیں تاکہ مسیحی کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation