گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسیحی برادری کے تحت دعائیہ تقریب میں شرکت کی


بشکریہ نیوز نیٹ پاکستان؛  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسیحی برادری کے تحت دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ Pray for Pakistanکی دعائیہ تقریب میں دنیا کے 50سے زائد ممالک سے لوگوں نے شرکت کی۔ پاسٹر سلیمان منظور نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستان بننے سے لیکر اس کی سلامتی و خوشحالی کے لیے مسیحی برادری نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری جس طرح سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہی وہ قابلِ تعریف ہے اس ضمن میں خواہ مسیحی برادری کے تعلیمی ادارے ہو یا صحت کے مراکز یہ بلاتفریق تمام شہریوں کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ہر محاز پر شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔بیرونِ ملک سے اس دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے مسیحی برادری کا شکریہ ادا رکرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو ٴس میں کرسمس کا کیک کاٹا جاتا تھا لیکن اس سال ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔میری کوشش ہے سندھ کی دھرتی اتحاد بین المذاہب کی ایک عظیم مثال بن کر ابھرے۔دعائیہ تقریب میں سینیٹر انور لعل ڈین ،یونس خان ،پاسٹر امجد فاروق، مسلم لیگ کے رہنما طارق حسن ، کمشنر کراچی ، بشپ جیمز جا ،بشپ خادم بھٹو،پاسٹر سلمان منظور سمیت مسیحی پاسٹرز ، بشپ کے علاوہ مسلم علماء، ہندو اور سکھ کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم