محکمہ انسانی حقوق کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں؛ساجد کرسٹوفر

محکمہ انسانی حقوق کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں؛ساجد کرسٹوفر


لاہور؛  سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مسعود مختار نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک بہترین ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے صوبہ بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت یقینی بنانے کے لیے لازم ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار لایا جائے۔ ان خیالات کا سیکرٹری انسانی حقوق نے لاہور اور قصورڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ بارے منعقدہ تین روزہ سیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ سیشن کا انعقاد محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور اور فلاحی ادارے ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔صدر ہیومن فرینڈز آ رگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ملکر کام کر رہے ہیں۔ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ڈسڑکٹ کمیٹی کے تمام شرکا کو ٹریننگ دینے میں بھرپور معاونت کر گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف نے کہا کہ ڈسڑکٹ سطح پر 36 کمیٹاں بنائی گئی ہیں جو انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی پالیسی نافذ کی گئ۔ سیکرٹری انسانی حقوق مسعود مختار نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا میں بہترین انسان وہی ہے جو انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ادارہ اکیلے کام نہیں کر سکتا تمام مذاہب /سماجی کارکن، میڈیا، عدلیہ، گورنمنٹ کو مل کر انسانی فلاح بہبود کے لیے کام کرنا ہو گا۔ اگر ہم انسانیت کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کریں گئے تو دنیا اور آخرت دونوں بہتر ہو جائیں گی جبکہ کسی کی بھی بھلائی کے لیے کام کرنا ہم سب کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ ابھی لاہور اور قصور کے ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ کی جا رہی ہے، بہت جلد باقی ڈسٹرکٹس کی بھی ٹریننگ کی جائے گی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی مختصر خطاب کیا اور ہیومن فرینڈز آر گنائزیشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم