![]() |
“پاکستان مائنارٹیز یونٹی کونسل” کے مرکزی ایگزیکٹو ممبرز کی میٹنگ |
مورخہ 28ستمبر 2022 “پاکستان مائنارٹیز یونٹی کونسل” (PMUC) کے مرکزی ایگزیکٹو ممبرز کی میٹنگ زاھد نزیر بھٹی (چیئرمین پی ایم یو سی) کی رہائش گاہ R بلاک ماڈل ٹاؤن لاھور پر بلائ گئُ۔
اس میٹنگ کے حاضرین میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، ایم کیو ایم ، پاکستان مسلم لیگ ق ، آل پاکستان مسلم لیگ اور چرچ لیڈر شپ نے شرکت کی۔
میٹنگ کے معزز مہمانانِ گرامی سابق منسٹر ھیومن رائٹس پنجاب اعجاز عالم اگسٹین ، یوتھ پریزیڈنٹ پی ایم یو سی عرفان گل (USA) اور سر نعیم پال صاحب تھے۔
میٹنگ میں اقلیتی طلبہ کے 2% ایڈمشن کوٹہ کو زیر بحث لایا گیا اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام پر مل جل کر أواز اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation