![]() |
کمسن مسیحی بچیوں کو بزور اسلحہ زبردستی اغواء برائے زناکاری و حرامکاری کی کوشش |
فیصل آباد، گھریلو ملازمین دو کمسن مسیحی بچیوں کو بزور اسلحہ زبردستی اغواء برائے زناکاری و حرامکاری کی کوشش اور پھر شائید وہی جبری تبدیلی مذہب ہوتا، چند غیور اور دلیر مسیحی محلے داروں کی بروقت مداخلت پر واردات ناکام ، تین کس ملزمان کی فائرنگ سے ایک مسیحی شخص شدید زخمی، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
ایک ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔مینارٹیز الائینس پاکستان نے بچیوں کے تحفظ اور قانونی معاونت کا بیٹرا اٹھا لیا۔
ملزمان کو کڑی سزا دلوائیں گے اور مظلوم خاندان کا سہارہ بنیں گے۔ بچیوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے دفعہ 164 ض ف کے بیانات ریکارڈ کروا دئے گئے۔ کچھ تفصیلات اور دستاویزات ناگزیر وجوہات اور مقدمے پر اثر انداز ہونے سے بچنے کے لئے شئیر نہیں کی گئیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation