اقلیتی وفدکی گورنرپنجاب سے ملاقات، نہایت اہم ڈیمانڈ کردی

اقلیتی وفدکی گورنرپنجاب سے ملاقات، نہایت اہم ڈیمانڈ کردی
اقلیتی وفدکی گورنرپنجاب سے ملاقات، نہایت اہم ڈیمانڈ کردی

 

لاہور:اقلیتی وفدکی گورنرپنجاب سے ملاقات، اقلیتوں کو درپیش مسائل پر چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا

گورنرانجینئر بلیغ الرحمان نے وفد کو ذاتی طور پر خوش آمدید کہا اوراپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی 

یہ ملک ہم سب کا ہے مگرمحب وطن اقلیتوں کوہمیشہ مفتوح سمجھا گیا،ناروا سلوک بند کیا جائے،اقبال کھوکھر واراکین وفد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف ایڈیٹر روزنامہ ”عوامی محبت“ وچیئرمین ہیلپ وے اقبال کھوکھر کی قیادت میں 18رکنی اقلیتی وفد نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اورملک بھر میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور دیرینہ مطالبات کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یادداشت(چارٹر آف ڈیمانڈ) پیش کی۔

 ملاقات میں متعدد اضلاع سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنماء شریک ہوئے۔وفد نے گورنر پنجاب کو یادگاری سوونیئر پیش کیا جبکہ گورنر پنجاب کے دستِ مبارک سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں متعدد شخصیات کوقومی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

اس موقع پر گورنرپنجاب نے تمام مسائل پر فوری اقدامات اٹھانے اوراپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گورنر کاعہدہ وفاق کی طرف سے ہوتا ہے اور اقلیتوں کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انہیں بطور گورنر بھی حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور وفاق کو بھی اس سلسلے میں سفارشات بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے آج خوشی کی بات ہے کہ میں آپ سے ملاقات کررہا ہوں۔یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم اقلیتوں کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں گے۔گورنرہاؤس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں۔

ملاقات میں ریورنڈ پرویز ندیم گل،پروفیسرسردار کلیان سنگھ،پادری سرداربرکت،سہیل ہابل،وحیدگل ایڈووکیٹ،رشیدالالہ، فیاض بھٹی،انجینئر وکٹراینڈریو فرانسس،چوہدری شان الہٰی،عیتق کھوکھر،العزرگل،خرم شہزاد،دانش صفدر ایڈووکیٹ،عامرسرویا،مہران زیب،عادل یعقوب،ڈاکٹراظہریونس شامل تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی