مسیحی بزنس مین اور گاسپل سنگر ولیم جان کا گایا ہوا نیا زبور رلیز

مسیحی بزنس مین اور گاسپل سنگر ولیم جان کا گایا ہوا نیا زبور رلیز


 مسقط عمان (رپورٹ؛ الماس بھٹی، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) مسیحی بزنس مین اور گاسپل سنگر ولیم جان کا گایا ہوا نیا زبور رلیز ہوگیا ہے۔ 


یہ زبور ولیم جان صاحب کے آفیسشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ جسے سننے والوں کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔ 


اس زبور کا میوزک راحِل مرزا نے ترتیب دیا ہے اور مکسر بھی وہی ہیں۔ 



زبور کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی وکٹر جان ہیں ، ویڈیو ایڈیٹنگ عثمان خان نے کی ہے ۔ 


اس زبور کے رلیز ہونے پر خاص بات یہ ہے کہ ولیم جان نے گیت اپنی سالگرہ کے موقع پر رلیز کیا ہے جو بلاشبہ آئندہ برس ان کے لیے برکتوں کا باعث رہے گا۔ 


یاد رہے ولیم جان مسقط عمان میں ایک کامیاب پاکستانی مسیحی بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ خدا نے انہیں اپنی نعمتوں اور برکتوں سے نوازا ہے۔


بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مال و دولت کی فراوانی میں بھی خدا کو یاد رکھتے ہیں بلکہ اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر خد اکی خدمت کرتے ہیں۔ ولیم جان بھی انہیں خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ہیں۔ جو بزنس کے ساتھ ساتھ خدا کی پرستش بھی کرتے ہیں اور خدا کے لوگوں کے لیے فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ 

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم