بریگیڈ کمانڈر تحصیل کوہ مری بریگیڈیئر کلیم کا دورہ کیتھولک کمیونٹیز

بریگیڈ کمانڈر تحصیل کوہ مری بریگیڈیئر کلیم کا دورہ کیتھولک کمیونٹیز


کاریتاس پاکستان کی ایک ملین مزید درخت لگانے کی مہم (2020-2023) کے تحت، 4 اگست 2022 کو، کاریتاس پاکستان اسلام آباد-راولپنڈی (CPIR) نے کیتھولک چرچ پنڈی پوائنٹ مری میں درخت لگانے کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔


 فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر۔ جوزف ارشد، ریورنڈ فادرآصف جان،(وکر جنرل) اس سرگرمی میں مہمان خصوصی بریگیڈیئر کلیم، سٹیشن کمانڈر مری پاک آرمی، نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ساتھ شرکت کی۔


 ان کی آمد پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر۔ جوزف ارشد نے ڈایوسیس کی کاہنانہ برادری اور مستقبل کے کاہنوں ( میجر سیمنیرینز) پریزینٹیشن سسٹرز، مری جیزیز اینڈ میری سسٹرز، مری کے ہمراہ پاک آرمی کے معزز افسران کا استقبال کیا۔


 مسٹر کامران ستار ایگزیکٹو سیکرٹری کاریتاس پاکستان اسلام آباد-راولپنڈی نے شجرکاری مہم کے بارے میں مختصراً بتایا۔

 

سٹیشن کمانڈر پاک آرمی نے ماحولیات اور بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے کیتھولک چرچ کے تمام منصوبوں کو سراہا۔


سٹیشن کمانڈر صاحب اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے مل کر ایک درخت لگایا،سٹیشن کمانڈر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے بھی سسٹرز صاحبات کے ساتھ مل کر ایک درخت لگایا۔


 سینیئر فادر صاحبان، نوجوان فادر صاحبان، اور سیمنیرین نے پھلدار اور دیگر درخت لگائے۔ مختلف اقسام کے کل56 درخت لگائے گئے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی