اٹلی ؛ پوپ فرانسس نے اتوار کو عالمی برادری سے سیلاب زدہ پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔
پاکستان میں بارشوں مہلک سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکےہیں۔
پوپ نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی فوری اور فراخدلی سے امداد اور یکجہتی کی اپیل کی اور کہا کہ وہ متاثرین کے لے دعا کر رہے ہیں۔
ان کا یہ پیغام اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے وسطی اٹلی کے شہر L'Aquila کا دورہ کیا، جو 2009 میں آنے والے زلزلے کی زد میں آگیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation