مسقط عمان (الماس بھٹی کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) کامیاب بزنس مین ولیم جان خدا کی پرستش میں بھی پیش پیش ہیں ۔ شاید خدا سے محبت اور اپنے تمام منصوبوں میں خدا کی حضوری کو محسوس کرنا ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
اس سے قبل بھی بزنس مین ، سماجی ورکر اور خدا کے پرستار ولیم جان کے گیت رلیز ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے گیت "تیرا کلام میں زمانے میں اے خداوندا" گا کر خدا سے محبت کی گواہی دی ہے۔
ولیم جان مسقط عمان میں ایک کامیاب پاکستانی مسیحی بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ خدا نے انہیں اپنی نعمتوں اور برکتوں سے نوازا ہے۔
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مال و دولت کی فراوانی میں بھی خدا کو یاد رکھتے ہیں بلکہ اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر خد اکی خدمت کرتے ہیں۔ ولیم جان بھی انہیں خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ہیں۔
ان کا گیت یہاں پر Embed کیا جارہا ہے تاکہ ہمارے قارئین اسے سن کر برکت پائیں۔ آپ اس لنک پر کلک کرکے براہ راست یو ٹیوب پر بھی یہ گیت سن سکتےہیں اور ولیم جان کا چینل سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation