کراچی (ناصر رضا سے) سرجانی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا عارف مسیح کئی سال قبل اس کا ایکسیڈنٹ ہوا اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی عدالت نے 'ناقص تفتیش' کے باوجود مسیحی بھائیوں کی سزائے موت برقرار رکھی: وکیل
ماں باپ بیوی سب انتقال کر گئے۔پچھلے سال چھوٹے بیٹے ایلیا کا بھی ایکسیڈنٹ ہوگیا۔بڑی مشکل سے اس کے بیٹے کی ٹانگوں کا آپریشن کروایا۔
اب عارف مسیح اپنی ٹانگوں کی معذوری کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتا۔ کئی سالوں سے سرجانی ٹاؤن میں کرائے کے گھر میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا ہے۔
اس مہنگائی کے دور میں بھائی نے بھی اس سے ہاتھ اٹھا لیا۔
عارف مسیح کا حوصلہ آج بھی بلند ہے وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے لیے خود محنت کرکے کمانا چاہتا ہے۔
لیکن دونوں ٹانگوں کی معذوری کی وجہ سے نہیں کر پا رہا۔
وہ چاہتا ہے کہ معذور لوگوں کے لئے جو بائک بنتی ہے کوئی وہ مجھے دلوا دیں۔
تو میں اپنے بچوں کے لئے روزی اس بائیک پر جا کر کما سکتا ہوں .برائے مہربانی تمام دوستوں سےگزارش ہے اس بھائی کی بائیک لینے میں مدد کریں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation