![]() |
| Jordan Sentences Three Men to Death Over Church Attack That Killed Nine. Report: Shakeel Anjum Sawan. |
اردن: اردن کی ریاستی سکیورٹی عدالت نے اتوار کے روز تین افراد کو سزائے موت سنائی ہے، جنہیں گزشتہ ماہ ایک یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر دہشت گرد حملے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے تھے۔
یہ حملہ جنوبی گورنریٹ کرک کے گاؤں حمود میں واقع سینٹ جارج چرچ میں اس وقت پیش آیا جب وہاں ایک شخص کی تدفین کی مذہبی تقریب جاری تھی۔ مسلح افراد نے چرچ کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق عدالت نے تینوں ملزمان کو ایسے دہشت گردانہ اقدامات کا مرتکب قرار دیا جن کے نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس کے علاوہ انہیں اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق جرائم میں بھی سزا سنائی گئی۔
اس واقعے نے اردن کی مسیحی برادری سمیت ملک بھر میں تشویش پیدا کی تھی۔عدالتی فیصلے کے تحت تینوں مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

دلنواز
پیٹرن انچیف
