
21 نومبر 2026
نعرہ حمد: مبارک ہے وہ جو ایمان لائی۔ کیونکہ جو باتیں خداوند کی طرف سے اس سے کہی گئی تھیں وہ پوری ہوں گی۔
مقدسہ مریم کا ہیکل میں نزر کیا جانا کا یوم یادگار
لیکن اس نے جواب میں خبر دینے والے سے کہا۔ کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی؟ اور اپنا ہاتھ اپنے شاگردوں کی طرف بڑھا کرکہا کہ دیکھو میری ماں اور میرے بھائی۔ کیونکہ جو کوئی میرے باپ کی جو آسمان پر ہے مرضی پر چلتا ہے۔ میرا بھائی اور بہن اور ماں وہی ہے۔ متی 12: 48-50
مبارک کنواری مریم کے زمانے میں، کچھ بچوں کو چھوٹی عمر میں ہیکل میں نزر کیا جانا، ان کا وہاں پرورش پانا، اور ہیکل میں خدمت کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ ان بچوں نے کاہنوں کی مدد کی اور خدمت خلق کے طور پر کام کیا۔ اگرچہ ہر پہلوٹھے لڑکے کو پیدائش کے آٹھ دن بعد رسمی طور پر ہیکل میں کاہن کے سامنے نزر کیا جاتا تھا تاکہ اسے خدا کے لیے مخصوص کیا جائے لیکن بعض اوقات لڑکیوں کو بھی نزر کیا جاتا تھا اور لڑکیوں کا نزر کیا جانا خدمت کے مقصد کے تحت ہوتا تھا۔ مقدس الفونس لیگوری، کلیسیا کے اٹھارویں صدی کے ڈاکٹر جنہوں نے مبارک کنواری مریم کے بارے میں کافی بڑے پیمانے پر لکھا، مقدسہ مریم کو ہیکل میں نزر کیے جانے کی یہ تفصیل بیان کرتے ہیں۔
بمشکل تین سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد، مقدسہ مریم نے اپنے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ہیکل میں اسے نزر کریں۔ مقررہ دن پر بے عیب نوجوان کنواری مقدس یویاقیم اور مقدسہ حنا کے ساتھ ناصرت سے روانہ ہوئی اور یروشلم میں ہیکل کے اندر ان کی آمد پر اس کے ساتھ فرشتوں کا ایک گروہ بھی تھا کیونکہ اس مقدسہ بچی کو ان کے خالق کی ماں بننا تھا… ۔ مقدسہ بچی اپنے والدین کی طرف متوجہ ہوئی۔ گھٹنے ٹیکتے ہوئے، اس نے ان کے ہاتھ چومے، ان سے دعائیں لیں، اور پھر پیچھے مڑ کر دیکھے بغیر، ہیکل کی سیڑھیوں پر چڑھ گئی۔ وہاں اس نے دنیا اور یہ دنیا جو کچھ اسے دے سکتی تھی اس سب کو ترک کیا اور اس نے اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا کے لیے نزر اور وقف کر دیا۔ اسی وقت سے مقدسہ کنواری مریم کی زندگی جس نے اپنا سارا وجود اپنے خدا کو پیش کیا اس کے ساتھ لگاتار محبت کرتے گزری، … ہیکل میں ایک نوجوان کنواری کے طور پر مقدسہ مریم نے دعا کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس عید کی ابتدا مشرقی بازنطینی لطوریا میں چھٹی صدی کے آس پاس ہوئی تھی، جب بازنطینی رومی شہنشاہ جسٹینین اول نے ہیکل کے کھنڈرات کے قریب یروشلم میں ایک چرچ تعمیر کیا تھا جسے ( Basilica of Saint Mary the New) کہا جاتا ہے۔ نویں صدی تک، لاطینی چرچ میں کئی خانقاہوں نے اس عید کو منانا شروع کر دیا، اور اسے پندرہویں صدی میں یونیورسل چرچ کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا۔
1953 میں، پوپ پائیس بارھویں نے مقدسہ مریم کے نزر کئے جانے کی اس یادگار کو گوشہ نشینی کی زندگی کے عالمی دن کی سالانہ یادگار سے جوڑ دیا۔ اس نے ایسا اس یقین کی وجہ سے کیا کہ مبارک کنواری مریم کو نہ صرف بچپن میں ہیکل میں نزر کیا گیا تھا بلکہ اس کے بعد اس نے اپنا بچپن مسلسل دعاؤں اور تنہائی میں گزارا، جو کہ گوشہ نشینی کی زندگی میں رہنے والوں کے لیے بہترین نمونہ بن گیا۔
1974 میں، پوپ مقدس پال ششم نے ایک خوبصورت رسولی نصیحت، ماریلیس کلٹس لکھی جس میں انہوں نے کلیسیا کی زندگی میں مقدسہ مریم کی عقیدت کی ترقی کے بارے میں بات کی۔
آج جب ہم مقدسہ مریم کے ہیکل میں نزر کئے جانے کی یادگار کا جشن مناتے ہیں ہم خاص طور پر اس حقیقت کا احترام کرتے ہیں کہ تاریخی تفصیلات کے یقین کے فقدان کے باوجود مبارک کنواری مریم نے اپنے ابتدائی سالوں سے ہی گہری دعا اور غور و فکر کی زندگی گزاری اور اپنی ساری زندگی دعا اور غور و فکر میں گزاری۔ وہ ہمیشہ سے بے عیب ہے اور ہمیشہ بے عیب رہے گی، وہ پہلی غور و فکر کرنے والی ہے اور اس نے اپنی پوری زندگی خُدا کی مرضی کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ یہاں تک کہ اگر ہیکل میں اس کے نزر کئے جانے اور بچپن کی خدمت کو ان ابتدائی ذرائع میں درست طریقے سے پیش نہیں کیا گیا ہے خدا کی مرضی کے لیے اس کی پوری زندگی کی روحانی حقیقت ہمارے عقیدے کا ایک ناقابل تردید عقیدہ ہے۔
آج جب ہم مبارک کنواری مریم کی ابتدائی زندگی اور خُدا کی مرضی کے لیے اس کا اپنے آپ کو وقف کرنے پر غور کرتے ہیں تو اس حقیقت پر غور کریں کہ ہر بچہ گہرے ایمان اور خُدا کی مرضی کے لیے وابستگی کا اہل ہے۔ ان لوگوں کے لیے جنہیں بچوں کی سرپرستی اور پرورش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اپنے آپ کو مقدسہ مریم کی مقدس زندگی کے بارے میں دعائیہ دھیان و گیان کرنے کی اجازت دیں تاکہ تمام نوجوانوں کو مقدسہ مریم کے گہرے ایمان اور تقدس کی پیروی کرنے میں مدد کرسکیں۔
پاک ترین اور بے عیب کنواری مریم، آپ بے داغ حمل میں لئ گئیں اور ساری زندگی پاکیزگی میں گزاری۔ آپ نے ہر خوبی اور فضل کی کاملیت کے ساتھ، بچپن میں بھی خدا سے محبت اور اس کی خدمت کی۔ جیسا کہ ہم نوجوانوں کو پاکیزگی کی راہوں میں ترغیب دینے میں مدد کرتے ہیں براہِ کرم ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم خدا کے فضل کے نمونے اور ثالث کے طور پر آپ کی طرف اشارہ کرنے سے کبھی بھی پیچھے نہ ہٹیں۔ سب سے پاک مبارک کنواری مریم، ہمارے لیے دعا کریں۔ خداوند یسوع ہمارا بھروسہ آپ پر ہے۔
Gospel TV Pakistan (YouTube Chanel)
سال کے دوران تینتسیوں ہفتے کا ہفتہ
21 نومبر 2026
نعرہ حمد:ہمارے بچانے والے یسوع نے موت کو نیست کر دیا۔ اور انجیل کے وسیلے سے حیات و بقا کو روشن کر دیا۔
ابدیت کی تیاری
اور مردوں کی قیامت کے بارے میں موسی نے بھی جھاڑی کے زکر میں اشارہ کیا۔ چنانچہ وہ خداوند کو ابراہیم کا خدا اور اسحاق کا خدا اور یعقوب کا خدا کہتا ہے۔ مگر خدا مردوں کا نہیں بلکہ زندوں کا خدا ہے۔ کیونکہ اس کے نزدیک سب زندہ ہیں۔ لوقا 20: 37-38
خداوند یسوع کا یہ جواب کچھ صدوقیوں کے لئے ہے جو اُس سے مُردوں کے جی اُٹھنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ فریسیی بدن کے جی اُٹھنے پر یقین رکھتے تھے لیکن صدوقی بدن کے جی اٹھنے پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔ اس طرح، صدوقیوں نے خداوند یسوع سے بدن کے جی اُٹھنے کے بارے میں یہ سوال تقریباً ایک غیر سنی ہوئی مثال کا استعمال کرتے ہوئے پوچھا۔ وہ تثنیہ شرع 25: 5 میں پائے جانے والے راستی کے قانون کا حوالہ دیتے ہیں "اگر کئی بھائی اکھٹے رہتے ہوں اور ایک ان میں سے مر جائے اور وہ بے اولاد ہو۔ تو مرحوم کی بیوی باہر کسی اجنبی مرد سے بیاہی نہ جائے۔ مگر اس کا بھائی اس سے خلوت کرتے اور اسے اپنی بیوی بنائے۔ اور اپنے بھائی کے لئے نسل پیدا کرے"۔ اس طرح، صدوقی اس منظر کو پیش کرتے ہیں جہاں سات بھائی مر جاتے ہیں، ہر ایک بعد میں ایک ہی بیوی کو لے لیتا ہے۔ انہوں نے جو سوال کیا وہ یہ تھا کہ " پس قیامت میں ان میں سے وہ کس کی بیوی ہو گی کیونکہ وہ ساتوں کی بیوی رہ چکی تھی"۔ خداوند یسوع نے وضاحت کرتے ہوئے جواب دیا کہ " اس عالم کے فرزند بیاہ کرتے اور بیاہے جاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ اس لائق ٹھریں گے۔ کہ اس عالم اور مردوں میں سے جی اٹھنے کے شریک ہوں۔ وہ نہ بیاہ کریں گے اور نہ بیاہے جائیں گے۔ کیونکہ وہ پھر مرنے کو نہیں"۔
کچھ میاں بیوی کے لئے یہ تعلیم مشکل ہے، کیونکہ وہ اپنے شریک حیات سے محبت کرتے ہیں اور بہشت میں اکھٹے ایک دوسرے کے ساتھ شادی شدہ رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو اس طرح کی خواہش محسوس کرتے ہیں، یقین رکھیں کہ محبت کے جو بندھن ہم زمین پر باندھتے ہیں وہ قائم رہیں گے اور بہشت میں اور بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔ اور جب دنیا کے خاتمے کا وقت آئے گا اور ہمارے تمام جسم زندہ ہوں گے اور ہماری روحوں کے ساتھ دوبارہ مل جائیں گے تو محبت کے وہ بندھن پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ تاہم، زمینی سوچ کے مطابق شادی کی یہ حالت اور شکل نہیں ہو گی بلکہ اس کی جگہ آنے والی نئی زندگی کی خالص محبت لے لے گی۔
یہ تعلیم ہمیں خداوند کی جلالی واپسی اور جیسا کہ ہم رسولوں کےعقیدہ میں کہتے ہیں، " جسم کے جی اٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی" کے بارے میں ہمارے خداوند کی خوبصورت تعلیم پر مزید غور کرنے کی وجہ فراہم کرتی ہے۔ ہم ہر اتوار کو پاک ماس میں اس عقیدے کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ تو پھر ہم اصل میں کیا یقین رکھتے ہیں؟
سیدھے اور سادہ الفاظ میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب ہم مرتے ہیں، تو ہمارا جسم "آرام کے لیے رکھا جاتا ہے"، لیکن ہماری روح ایک خاص فیصلے کے لمحے میں داخل ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو گناہ کی حالت میں رہتے ہیں وہ ہمیشہ کے لیے خُدا سے الگ ہو جاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ فضل کی حالت میں مرتے ہیں وہ ہمیشہ کے لئے خدا کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ زیادہ تر لوگ جو مرتے ہیں وہ غالباً اپنی روح پر کچھ دیرپا شیطانی گناہوں کے ساتھ مرتے ہیں۔ اس طرح، برزخ حتمی طہارت کا فضل ہے جس کا موت کے وقت انسان کی روح کو سامنا کرنا ہوتا ہے۔ برزخ صرف خدا کی پاکیزہ محبت ہے جو ہر گناہ اور نامکملیت کو ختم کرنے کا اثر رکھتی ہے، اور گناہ سے ہر لگاؤ کو ختم کر دیتی ہے، تاکہ پاک روح خدا کو جنت میں روبرو دیکھ سکے۔ لیکن یہ یہیں نہیں رکتا۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ دنیا کی تاریخ کے کسی خاص وقت پر، خداوند یسوع زمین پر واپس آئے گا اور اسے بدل دے گا۔ یہ اس کا آخری فیصلہ ہے۔ اس وقت، ہر جسم اٹھے گا، اور ہم ہمیشہ زندہ رہیں گے جیسا کہ ہم جینا چاہتے تھے: جسم اور روح ایک بار پھر یکجا ہوں گے۔ وہ روحیں جو گناہ میں ہیں وہ بھی اپنے جسم کے ساتھ مل جائیں گی، لیکن ان کا جسم اور روح ہمیشہ کے لیے خدا سے الگ رہیں گے۔ شکر ہے، وہ لوگ جو فضل کی حالت میں ہیں اور اپنی آخری پاکیزگی کو حاصل کر چکے ہیں وہ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور جیسا کہ خداوند کا ان کے لئے ارادہ ہے وہ جسم اور روح سمیت نئے آسمانوں اور نئی زمین میں ہمیشہ کے لیے شریک ہوں گے ۔
آج، خداوند یسوع کی اس جلالی تعلیم پر غور کریں جہاں ہم رسولوں کے عقیدہ میں اس ایمان کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہمارا روزمرہ کا معمول بن جانا چاہیے کہ ہم اپنی نگاہیں آسمان پر مرکوز رکھیں اور خاص طور پر، آخری اور جلالی دوبارہ زندہ ہونے والی حالت پر جس میں ہم نئے آسمان اور زمین میں رہیں گے ۔ ہم اس مقدس امید کے ساتھ جتنا زیادہ جیئیں گے، اتنا ہی زیادہ ہم یہاں اور اب اس آخری وجود کی تیاری کے وقت کے طور پر زندہ رہیں گے۔ اس جلالی دن کی توقع میں ابھی خزانہ جمع کریں اور یقین کریں کہ یہ وہ ابدیت کی زندگی ہے جس کے لیے ہمیں بلایا گیا ہے۔
ہمارے جی اُٹھے خُداوند، اب آپ آسمان پر جسم اور روح سمیت تمام مُردوں کے آخری اور جلالی جی اُٹھنے کی توقع میں حکومت کر رہے ہیں ۔ ہم ہمیشہ انسانی زندگی کے اس آخری مقصد پر اپنی نگاہیں جمائے رکھیں اور اس جلالی اور محبت کی ابدیت کی تیاری کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ خداوند یسوع ہمارا بھروسہ آپ پر ہے۔
نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز
اگر آپ بھی نوائے مسیحی میں لکھنا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں