
رپورٹ: (عامر جاوید کوآرڈینیٹر، نوائے مسیحی نیوم سٹی)

اسلام آباد: پاکستان میں سماجی خدمات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ویشا غوری کو نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، وزارتِ انسانی حقوق پاکستان کی جانب سے ’’بہترین سماجی خاتون ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔
ویشا غوری، گاڈز پرووائیڈر فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے سماجی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ اعزاز خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کے شعبے میں ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
رپورٹ
Amir Javed
Coordinator, Neom City, Saudi Arabia
Amir Javed
Coordinator, Neom City, Saudi Arabia