تازہ ترین

خوشپور کے کیتھولک چرچ میں تین لا سالین برادرز کے حتمی عہد کی تقریب

Nawai Masihi · ·

Three La Salle Brothers Take Final Vows at Catholic Church in Khushpur
Three La Salle Brothers Take Final Vows at Catholic Church in Khushpur. Report: Adeel Khokhar.

خوشپور، فیصل آباد (عدیل ابراہیم کھوکھر، نوائے مسیحی ڈویژنل کوآرڈینیٹر) 17 اکتوبر 2026 کو خوشپور کے کیتھولک چرچ میں تین لا سالین برادرز، برادر سجاول جاوید، برادر ظفر اقبال اور برادر تیمور سالواتیر کے حتمی عہد کی مناسبت سے ایک پروقار روحانی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران مقدس عبادت کی صدارت فیصل آباد ڈائوسیز کے بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے کی۔ انہوں نے اپنے روحانی پیغام میں شرکاء سے خطاب کیا۔ مقدس عبادت میں پیرش پریسٹ فادر خالد یوسف، فادر پرویز ایمانوئل اور اسسٹنٹ پیرش پریسٹ فادر سنی شہزاد نے معاونت کی۔

اس موقع پر تینوں برادرز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں کہ خدا انہیں سینٹ جان بیپٹسٹ ڈی لا سالے کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کے تعلیمی و روحانی مشن کو جاری رکھنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جن میں آکسیلیری وزیٹر برادر جان پل، برادر ساجد بشیر، برادر شہزاد جارج گل، برادر کرسٹی ڈورس، برادر پیٹر، برادر شاہد مغل، برادر قمر جان، برادر زوہیب گل، برادر ظفر داؤد، برادر سیموئیل، برادر تابش، برادر صدیق گل، برادر وسیم، برادر رابن یونس، برادر شمعون، برادر عدان ملک، برادر جبران بھٹی، برادر امان کھوکھر اور برادر انوش لازار سمیت دیگر برادرز، زیرِ تربیت افراد اور تینوں برادرز کے اہل خانہ شامل تھے۔

عدیل کھوکھر
رپورٹ
عدیل کھوکھر
ڈویژنل کوآرڈینیٹر، سعیدآباد، فیصل آباد