
Nankana Sahib Hosts Awareness Session on Women’s Empowerment. Report: Zeeshan Gill.
ننکانہ صاحب میں اقلیتی فورم پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں تعلیم اور ہنرمندی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔سیشن کے دوران ذیشان گل جوئیہ اور سماجی کارکن صبا ارشد نے تعلیم اور فنی مہارتوں کے ذریعے خواتین کی ترقی اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔تقریب میں ٹیوٹا سے وابستہ اسکلز ٹیچرز اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم اور ہنرمندی کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔مقررین کے مطابق تعلیم یافتہ اور ہنرمند خواتین نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔سیشن کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ ایک ماں، ایک بہن اور ایک بیٹی کی تعلیم و تربیت معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
ذیشان گل
ممبر، ننکانہ صاحب