🌺 خراجِ تحسین 🌺
🌹 شاندار 33 سالہ تعلیمی خدمات 🌹
محترم سر جسٹن جاوید صاحب
تاریخِ پیدائش: 04 اپریل 1966
تاریخِ تقرری: 06 مارچ 1993
تاریخِ ریٹائرمنٹ: 03 اپریل 2026
سر جسٹن جاوید صاحب نے 06 مارچ 1993 کو 76-A/15-L میں اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے 133/16-L میں تین سال خدمات سرانجام دیں، پھر 133/16-L تا 135/16-L میں تقریباً پانچ سال اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔
بعد ازاں SST کے عہدے پر ترقی پائی اور 105/15-L میں تعینات ہوئے۔ 2004ء میں تبادلے کے بعد دوبارہ 135/16-L میں خدمات انجام دیں۔
2023ء میں بطور پرنسپل چارج سنبھالا اور ادارے کی قیادت و انتظامی امور کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا۔
آخرکار 03 اپریل 2026ء کو تقریباً 33 سالہ قابلِ قدر تعلیمی خدمات مکمل کرکے باعزت طور پر ریٹائر ہوئے۔
آپ کی محنت، خلوص، نظم و ضبط اور نسلِ نو کی تعلیم و تربیت کے لیے بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خداوند آپ کو صحت، خوشی، سکون اور کامیاب و پُرسکون زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🌹
