![]() |
| Free Cleaning of Christian Cemeteries Continues in Rawalpindi Under Punjab Governor’s Patronage. Report: Shafaqat Masih. |
راولپنڈی، 15 اکتوبر 2026ء: گورنر پنجاب کی سرپرستی اور اقلیتی کوآرڈینیٹر جبران مسیح گل کی معاونت سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مسیحی قبرستانوں کی مفت صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔ بابو رفیق کی درخواست پر ڈھوک حسو، ڈھوک مٹکیال اور ویسٹریج مسیحی گورا قبرستان میں صفائی ستھرائی کا کام کیا جا رہا ہے۔
اس فلاحی اقدام میں اقلیتی رہنما سرور مسیح بھٹی اور فادر مارسلیلینس چیا، پریسٹ و انچارج ویسٹریج کیتھولک چرچ راولپنڈی کینٹ بھی تعاون کر رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد مسیحی قبرستانوں کی صفائی، دیکھ بھال اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ جبران مسیح گل کی معاونت سے جاری اس سرگرمی کو مسیحی برادری کی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کی جانب ایک عملی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
قبرستانوں کی مفت صفائی کا یہ سلسلہ سماجی خدمت اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس اقدام کو مسیحی برادری کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا۔
رپورٹ
شفاقت مسیح
ڈھرکی سٹی
شفاقت مسیح
ڈھرکی سٹی
.webp)