علی پور چٹھہ (رپورٹ: نوید نوبل، نوائے مسیحی نیوز)
رسول نگر میں اقلیتی کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا کامیاب انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت
عمانوئیل اطہر جولیس اور عدنان افضل چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر رسول نگر میں اقلیتی کارڈ رجسٹریشن کیمپ کے تیسرے روز ایک کامیاب کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیمپ میں عوام نے اقلیتی کارڈ رجسٹریشن کے عمل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
کیمپ کی نگرانی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے کی
کیمپ کی نگرانی شبریز مشتاق سہوترا، کوآرڈینیٹر مائنارٹی ونگ PP-36، ضیغم بورٹ رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق چیئرمین رانا اورنگزیب خان نے کی۔ اس موقع پر رجسٹریشن کے عمل کو منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا گیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو حکومتی سہولیات اور حقوق کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اس سلسلے کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
اقلیتی برادری کی خدمت کا سفر جاری رہے گا
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عوامی خدمت، اقلیتی برادری کی فلاح اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کاوشیں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بفضل خدا عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خدمت کا یہ سفر مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
شرکاء نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation