نکانہ صاحب میں ویساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچنے لگی

Vaisakhi Festival Nankana Sahib Sikh Pilgrims Pakistan
Thousands of Sikh Pilgrims Arrive in Pakistan for Vaisakhi Festival in Nankana Sahib

 ننکانہ صاحب (رپورٹ: ذیشان گل جوئیہ، نوائے مسیحی نیوز)

پنجاب کے تاریخی شہر ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کا مذہبی تہوار ویساکھی نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویساکھی میلے کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر خصوصاً بھارت سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔


ویساکھی میلہ اور انتظامات

ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ رہائش، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔


سیکیورٹی پلان جاری

ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر پولیس نے ویساکھی میلے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔


یاتریوں کی آمد اور مذہبی رسومات

اطلاعات کے مطابق تقریباً تین ہزار سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ یاتری سب سے پہلے گوردوارہ جنم استھان میں دو دن قیام کر کے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔


اس کے بعد یاتری گوردوارہ سچا سودا جائیں گے اور پھر حسن ابدال میں واقع تاریخی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب میں تین روز قیام کریں گے، جہاں 14 اپریل کو مرکزی ویساکھی تقریب “خالصہ دیہاڑہ” منائی جائے گی۔


دیگر مقدس مقامات کا دورہ

سکھ یاتری کرتارپور دربار میں بھی دو دن قیام کریں گے اور بعد ازاں لاہور میں واقع گوردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچیں گے، جہاں وہ 17 سے 19 اپریل تک قیام کریں گے۔


اختتام اور واپسی

ویساکھی میلہ 18 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ یاتری مذہبی رسومات مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہو جائیں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم