شکیل انجم ساون: عالمی شہرت یافتہ معلمہ Sister Zeph نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
سسٹر زیف، جو Global Teacher Prize 2023 کی نمایاں شخصیت رہ چکی ہیں اور ZWEE Foundation کی سی ای او ہیں، نے اپنی محنت، قیادت اور عزم کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔
ان کی جدوجہد نہ صرف تعلیم کے فروغ تک محدود ہے بلکہ وہ بالخصوص پسماندہ طبقات اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ سسٹر زیف کا مشن معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا، رکاوٹوں کو توڑنا اور نئی نسل کو علم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے، جو دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہماری قوم میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
شکیل انجم ساون نے اس موقع پر کہا کہ سسٹر زیف جیسی شخصیات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت، لگن اور عزم سے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation