
Sherjeel Yaqoob PPSC Success Faisalabad Christian Youth
(فیصل آباد) رپورٹ: نعیم انور، نوائے مسیحی نیوز سٹی کوارڈینیٹر
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت مسیحی نوجوان شرجیل یعقوب نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسیحی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل یعقوب نے حال ہی میں Punjab Public Service Commission کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا، جس کے بعد انہیں بطور اسسٹنٹ (BS-16) تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان کی تعیناتی CPO Office Lahore میں کی گئی ہے، جو ایک اہم سرکاری دفتر ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری مسیحی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ شرجیل یعقوب کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
نوائے مسیحی کی پوری ٹیم نے اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند انہیں مزید ترقی، کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔ آمین۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation