ہتھیاروں کی گھن گرج میں بھی یسوع کے گواہ بنیں ،پوپ لیو چهاردہم کا مذہبی برادریوں کے نام طاقتور پیغام

Pope Leo XIV Mass World Day of Consecrated Life Vatican
Pope Leo XIV Mass World Day of Consecrated Life Vatican


 ویٹیکن سٹی میں منعقدہ مقدسہ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر پوپ لیو چهاردہم نے مذہبی مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل ترین حالات، تنازعات اور خطرات کے باوجود یسوع مسیح کے زندہ گواہ بنے ہوئے ہیں اور دنیا میں امن اور امید کی علامت ہیں۔ (نوائے مسیحی نیوز)


پوپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیح کی پیروی، محبت اور معافی کی روح کے ساتھ انسانیت کے درمیان بھائی چارہ اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی برادریاں ایسے علاقوں میں بھی اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہیں جہاں تشدد، نفرت اور جنگ کا ماحول ہو، اور وہ کمزور اور ضرورت مند لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتیں۔


انہوں نے یاد دلایا کہ مقدسہ زندگی کا عالمی دن 1997 میں پوپ سینٹ جان پال دوم نے شروع کیا تھا اور ہر سال 2 فروری کو منایا جاتا ہے۔ پوپ لیو نے کہا کہ مذہبی خدمت گزار افراد اسکولوں، مشنری علاقوں، خانقاہوں اور غریب بستیوں میں خدمت انجام دے کر عملی طور پر انجیل کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔


پوپ نے زور دیا کہ مذہبی افراد نوجوانوں، بزرگوں، قیدیوں، مریضوں اور غریبوں کی خدمت کو خدا کے حضور مقدس ذمہ داری سمجھیں، کیونکہ ہر انسان خدا کی حضوری کا مظہر ہے۔ انہوں نے مذہبی برادریوں کو “امن کا خمیر” اور “امید کی نشانیاں” بننے کی دعوت بھی دی۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم