![]() |
| KP Government Releases Funds for Minority Development Projects |
(نوائے مسیحی نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مزید 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کیا گیا جس کا مقصد اقلیتی برادری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور زیر تکمیل سکیموں کو جلد مکمل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں میں چرچ، مندر، گردوارے، رہائشی کالونیاں، قبرستان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے، جن کی مجموعی لاگت تقریباً 50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے اور کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر وزیر زادہ کی کاوشوں اور محکمہ اوقاف کے ذریعے مزید فنڈز کے اجرا سے منصوبوں کی رفتار تیز ہونے کی توقع ہے، جبکہ اقلیتی حلقوں میں اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation