Meeting Held in Faisalabad to Strengthen Public Safety and Law & Order
فیصل آباد(یعقوب مسیح، نوائے مسیحی نیوز) عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پنجاب کے پبلک سیفٹی آفیسر (PSO) آئی یو ڈی ایچ آر چوہدری شمس پرویز کھوکھر اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رانا وارث حسین نے فیصل آباد پولیس کے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عوامی تحفظ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی سلامتی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی گفتگو کی گئی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دونوں جانب سے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے چوہدری شمس پرویز کھوکھر نے عوامی تحفظ کے لیے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے عوامی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation