![]() |
| Christian Village Student Becomes MBBS Doctor Gold Medalist Faisalabad |
فیصل آباد (نوائے مسیحی نیوز) ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان سنیل نے نامساعد حالات کے باوجود غیر معمولی عزم اور محنت سے اپنی زندگی کا رخ بدل دیا۔ صرف 17 سال کی عمر میں والد کے انتقال کے بعد گھر کی ذمہ داریاں اس کے کندھوں پر آ گئیں جبکہ بیوہ ماں اور چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت بھی ایک بڑا چیلنج بن گئی۔ مشکل حالات کے باوجود اس نے تعلیم کا سلسلہ ترک نہ کیا اور ہمت کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھی۔
سنیل نے خُدا پر بھروسہ رکھتے ہوئے مسلسل جدوجہد کی اور بالآخر ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں کامیابی کے ساتھ مکمل کی، ساتھ ہی گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ اب وہ ایک سرکاری ہسپتال میں بطور میڈیکل ڈاکٹر خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ کامیابی مسیحی نوجوانوں کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال اور پوری کمیونٹی کے لئے فخر کا باعث ہے۔ شاباش ڈاکٹر سنیل!

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation