![]() |
Book Launch Ceremony at Kinnaird College Highlights Interfaith Harmony – Ramesh Singh Arora
لاہور(نوائے مسیحی نیوز) کنئرڈ کالج فار ویمن کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام کتاب “Building Bridges Beyond Borders: The Brilliance of Pakistan” کی باوقار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں علمی، ادبی اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشروں کو جوڑنے والا ایک مضبوط پل ہے اور مثبت مکالمہ مختلف طبقات کے درمیان فاصلے کم کرنے کا مؤثر ذریعہ بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کا خوبصورت امتزاج ہے اور یہی تنوع ملک کی اصل طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علمی اور ادبی سرگرمیاں بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت، بقائے باہمی اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت اور ترقی پسند چہرہ پیش کرتی ہیں۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مصنفین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتاب میں پاکستان کی انسانی اقدار، صلاحیت، حوصلے اور مشترکہ انسانیت کو متاثر کن انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس نوعیت کے پلیٹ فارم معاشرے میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کو مضبوط بناتے ہیں۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم، کرسٹوف دی کونٹینسن، عبد الکریم، ڈاکٹر وسیم، مس ستونت کور، ڈاکٹر انم حیات، مس میری جیمز گل اور بشپ ایمریٹس ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے کتاب کو بین الثقافتی مکالمے کے فروغ اور پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم ادبی اضافہ قرار دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation