![]() |
Assistant Commissioner Noshki Maria Shamoon Rescued in Major Security Operation
کوئٹہ (نوائے مسیحی نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نوشکی, مسیحی بیٹی ماریہ شمعون کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی سے اغواء کی جانے والی اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کو پاکستان آرمی اور سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے مشترکہ آپریشن کے بعبحفاظت بازیاب کروا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کو اغواء کیا تھا جس کے بعد فوری طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
آپریشن میں پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصی دستے ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران اغواء میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 7 سے 11 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مغوی افسر کو محفوظ حالت میں بازیاب کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور منظم کارروائی کو مختلف حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کامیاب آپریشن کو بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ہم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ پاکستان خصوصاً بلوچستان کے لوگوں کی حفاظت فرمائے اور ملک میں امن و استحکام مزید مضبوط ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation