چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کہا ہے کہ ,,, محبت کا پرچار کرو نفرت سے انکار کرو مل جل کر اے پاسبانوں انسانیت کی نیا پار کرو،،، انہوں نے شاعری کے ذریعہ ایران اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ عالمی برادری سے کیا اور کہا کہ عالمی برادری بلخصوص امریکہ بہادر جنگ بندی اور دنیا کے امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل نہ بنے۔
"خدا محبت ہے جو خود بھی انسانوں سے محبت کرتاہے اور دوسروں کو بھی ایک دوسرے سے محبت کرنے کی تلقین کرتا ہےاس لیے جنگ نہیں صرف بنی نوع انسان سے محبت کیونکہ محبت کو زوال نہیں ۔ محبت سب کچھ سہہ لیتی ہے سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔ محبت سے ایک دوسرے کے دلوں کو فتح کریں نہ کہ ایک دوسرے پر بم گرا کر ۔
انہوں نے پوپ لیو کے بیان کو جنگ بندی کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا ۔پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ تمام ممالک کے اپنے مفادات ترجیحات ہیں ان ترجیحات کو مذہبی رنگ دے کر دنیا کا امن تباہ کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے۔
پاکستان بھی امن کوششوں کو تیز کرے کیونکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے ایران اسرائیل جنگ کو نہ روکا گیا تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ خدا تعالیٰ جو محبت کا سر چشمہ ہے دنیا بھر میں امن رکھے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation