![]() |
یسوع سے محبت کرنے والے نوجوانوں کا یوتھ گروپ |
رپورٹ:(رحیم یار خان ڈویژنل کوارڈینیٹر سلمان منسی )
"یسوع سے محبت کرنے والے فیملی و یوتھ گروپ" کے زیرِ اہتمام ایک روحانی و سماجی پروگرام کا انعقاد پاسٹر شارون یعقوب، برادر جان سمسن اور چوہدری جان اقبال کی قیادت میں کیا گیا۔
پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو خدا کے کلام کی طرف راغب کرنا، کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں ان کا کردار اُجاگر کرنا، نشے میں مبتلا نوجوانوں کی کونسلنگ اور دعا کے ذریعے ان کی رہنمائی کرنا، نیز تمام کلیسیاؤں کے ساتھ مل کر خدمتِ خداوندی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تھا۔
یہ پروگرام نوجوانوں کی روحانی تربیت اور معاشرتی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation