چک جھمرہ کے ہولی بائبل پروموٹرز نے چیچہ وطنی میں مقدس بائبل تقسیم کی

چک جھمرہ کے ہولی بائبل پروموٹرز نے چیچہ وطنی میں مقدس بائبل تقسیم کی
چک جھمرہ کے ہولی بائبل پروموٹرز نے چیچہ وطنی میں مقدس بائبل تقسیم کی


چیچہ وطنی(رپورٹ ؛ یعقوب مسیح، ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) 18 جون 2025 کو ہولی بائبل پروموٹرز چک جھمرہ پاکستان کی ٹیم نے عروجِ مریم کیتھولک چرچ پیرش چیچہ وطنی میں مسیحی برادری میں مقدس بائبلز تقسیم کیں۔ 



بائبل تقسیم کرنے والی اس ٹیم میں ماسٹر رشید پطرس، بابو سمسن ولیم، سر سلیم خالد، پاسٹر جاوید نائیک، ریورنڈ فادر عبید میتھیاس، ڈاکٹر کلارنس اور آکاش سمسن شامل تھے۔



پیرش پریسٹ فادر سیمین فیلکس اور بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے بائبل پروموٹرز کی ٹیم کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر سیمین فیلکس اور ریورنڈ فادر عبید میتھیاس نے پاک ماس کی عبادت بھی ادا کی۔

یہ بائبل تقسیم مہم مسیحی تعلیم و روحانی ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔




Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی