ائیر انڈیا حادثے کا شکار ہونے سے قبل کی فیملی کی سیلفی نے دنیا بھر میں لوگون کوافسردہ کردیا

Family selfie before Air India crash leaves people worldwide in shock
Family selfie before Air India crash leaves people worldwide in shock


گزشتہ روز انڈیا کے شہر احمد آباد میں انڈین ائیر لائن ، ائیر انڈیا کے مسافر طیارے کے حادثے میں 242 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے نے دنیا بھر میں لوگوں کو سوگوار کردیا۔ اس حادثے میں سینکڑوں جذباتی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔

 ان میں سے ایک کہانی اس بدنصیب خاندان کی ہے جو بڑی جدوجہد کے بعد خوبصورت مستقبل کے اپنے خواب کو سچ کرنے کی تگ و دو میں برطانیہ کے لیے اس جہاز پر روانہ ہوا جس میں شامل میاں بیوی ان کے ننھے منے معصوم بچے جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل تھا اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ 

اس تحریر میں ہم اس حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والی ایک فیملی کے متعلق بات کرنے والے ہیں ۔ اس حوالے سے درج ذیل نکات سامنے آئے کہ


  • لندن میں خوابوں کو سچ کرنے کی نئی زندگی جو شروع نہ ہوسکی
  •  نئی زندگی کا آغاز — جو آغاز ہی نہ ہو سکا
  • سب کچھ لمحوں میں ختم
  • دنیا بھر میں لوگ اس سیلفی کو دیکھ کر سوگوار
  • طیارہ حادثے نے سرحد کے اِس پار بھی لوگوں کو غمزدہ کیا



لندن میں خوابوں کو سچ کرنے کی نئی زندگی جو شروع نہ ہوسکی

سوشل میڈیا پر اس خاندان کے حوالے سے ابھی تک جو معلومات ملی ہیں ان کے مطابق پرتک جوشی جو کہ گزشتہ چھ سال سے لندن میں مقیم تھے اور پیشے کے اعتبار سے ایک آئی ٹی پروفیشنل تھے۔ وہ  ایک بہتر زندگی اور روشن مستقبل کے خواب کو سچ کرنے کے لیے کوشاں تھےنہ صرف اپنے لیے، بلکہ اپنی اہلیہ اور تین ننھے بچوں کے لیے۔ ان کے بیوی بچے اس سے قبل ہندوستان میں مقیم تھے۔

کئی سالوں کی محنت اور برطانوی قوانین کے مطابق مطلوبہ ڈاکومینٹیشن کے بعد بالآخر وہ لمحہ آن پہنچا جب ان کا خواب حقیقت بننے والا تھا۔ حادثے سے دو دن ہی پہلے ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس نے ہندوستان میں  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اب وہ برطانیہ میں خوبصورت مستقبل میں داخل ہون کے لیے سفر کی فائنل تیاری کرچکے تھے۔



 نئی زندگی کا آغاز — جو آغاز ہی نہ ہو سکا

گزشتہ روز صبح  کے وقت  اس فیملی کے پانچوں افراد ایئر انڈیا کی پرواز 171 پر سوار ہوگئے۔ ان کے چہروں پر خوشی، امید اور ایک نئے سفر کا جوش و جذبہ نمایاں تھا۔ روانگی سے قبل انہوں نے ایک سیلفی لی اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھیج دی ۔ انہیں کیا خبر تھی کہ یہ سیلفی ان کی زندگی کی آخری سیلفی ہے اور یہ دنیا بھر میں وائرل ہونے والی سیلفیوں میں سے ایک ہوگی۔ انہیں کیا خبر تھی کہ جبر یہ سیلفی وائرل ہوگی تو وہ دنیا میں ہی نہیں ہوں گے اور یہ سیلفی لوگوں کو حیران نہیں بلکہ افسردہ اور سوگوار کرے گی۔ بحر حال اس خوشی سے لبریز خاندان نے یہ سیلفی اپنے عزیزوں کے بھیج دی۔



سب کچھ لمحوں میں ختم

طیارہ حیدر آباد ائیر پورٹ سے اُڑا اور پرواز کے دوران ہی چند لمحوں بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ سینکڑوں انسانی جانوں سے بھرا ہوا یہ طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا اور 244 میں سے 242 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ ایک خوش نصیب شخص زندہ بچا جبکہ ایک اور مسافر کے زندہ بچنے کے غیر مصدقہ و مہم اطلاعات بھی ہیں۔ بقیہ تمام مسافر، بشمول پرتک جوشی، ان کی اہلیہ اور تین بچے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایک پورا خاندان، جو اپنے خوابوں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہا تھا، لمحوں میں مٹی کا حصہ بن گیا۔



دنیا بھر میں لوگ اس سیلفی کو دیکھ کر سوگوار

اس حادثے کی جہاں سوشل میڈیا پر بے شمار تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں وہیں ان وائرل تصاویر میں پرتک کے اس بد نصیب خاندان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر لاکھون کروڑوں لوگوں کی طرف سے اپ لوڈ کی جارہی ہے اور لوگ اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں 



طیارہ حادثے نے سرحد کے اِس پار بھی لوگوں کو غمزدہ کیا

اگرچے چند ایام قبل تک پاک بھارت کشیدگی تھی ۔ بھارت کے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص شروع کیا اور یوں بھارت کو اپنے چھے جنگی طیارے کھونے پڑے۔ اس وقت سرحد کے دونوں جانب عوام جذباتی اور اپنی اپنی افواج کے حق میں آخری حد کت بول اور سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہے تھے مگر طیارے کے متاثرین کے غم کو سرحد کے اس پار لوگوں نے محسوس کرکے اور اس کا سوشل میڈیا پر اظہار کرکے ثابت کیا کہ انہیں بھارتی جارحیت سے نفرت ہے عوام سے نہیں۔ 

اس حوالے سے چند چیزیں سامنے آتی ہیں کہ 

زندگی پانی کے بلبلے کی طرح ہے جس کا کوئی اعتبار نہیں

جن لمحوں میں زندہ ہیں انہیں بھرپور جئیں

 اس مستقبل کے لیے فکر مند ہوکر صحت نہ گنوائیں جس کی کوئی گارنٹی نہیں 

ہمیشہ خوشیاں بانٹیں اور آسانیاں پیدا کریں

بھارت رافائل خریدنے کی بجائے اپنے لوگوں کی سفری سہولیات پر پیسہ لگاتا تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتا



اس حوالے سے اہم موضوعات

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ

پرتک جوشی اور خاندان

ہوائی جہاز حادثے کی خبریں

لندن جانے والی پرواز کا حادثہ

افسوسناک سچی کہانی

انسپائریشنل لیکن دل دہلا دینے والا واقعہ

ہندوستانی خاندان کا فضائی حادثہ


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم