گوجرانوالہ کے گاؤں بھروکی چیمہ میں مسیحی خاندان کا جینا محال کردیا گیا

گوجرانوالہ کے گاؤں بھروکی چیمہ میں مسیحی خاندان کا جینا محال کردیا گیا
گوجرانوالہ کے گاؤں بھروکی چیمہ میں مسیحی خاندان کا جینا محال کردیا گیا


گجرانوالہ (ڈویژنل کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی گوجرانوالہ) ڈویژنل کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی شہزاد مسیح کے مطابق اقبال مسیح خاندان کا ڈبل سٹوری مکان بنانا اور گاڑی خریدنا  جرم بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواہی علاقے بھروکی چیمہ میں محلے کے شر پسند عناصر جس میں  بنیامین  اور اس کے ساتھ آٹھ  دس نامعلوم شر پسند وں نے اقبال مسیح اور اس کے اہل خانہ کا جینا محال کر دیا ہے گھر کی حفاظت کے لیے لگائے گئے کیمرے تک توڑ دیے گئے ہیں۔ 

متاثرہ خاندان کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ شر پسند افراد کے خلاف کاروائی کر کے ان کو فوری گرفتار کیا جائے اور پولیس  ہمیں تحفظ فراہم کرے  تھانہ صدر وزیرآباد نے ابھی تک شر پسند عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی ان کو پکڑا ہے۔

 متاثرین کا کہنا ہے کہ ہماری بوڑھی والدہ کو ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بہت مارا ان کی آنکھ پر بھی گہرا زخم آیا متاثرہ بیٹے کا کہنا تھا کہ میری ماں کا کیا قصور تھا اس کو بے دردی کے ساتھ مارا گیا ہے اور میرے بھائی  کے بازو کو شدید نقصان پہنچا یا گیا ایک بھائی کا سر پھاڑ دیا گیا لہذا ہماری اعلیٰ حکام، ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد اور سی پی او گجرانوالہ سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلدی سے جلدی گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم