پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی ایم پی اے انتھونی نوید سہترا کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔
نوائے مسیحی کے چیئرمین شکیل انجم ساون نے انتھونی نوید سہوترا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ وہ کل ڈپٹی سپیکر کے طور پرمنتخب ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں۔
شکیل انجم ساون نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اس تاریخی اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کے بعد مذہبی ہم آہنگی کی مثال دہرائی ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation