کم سن مسیحی باکسر نے گولڈ بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا

کم سن مسیحی باکسر نے گولڈ بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا
کم سن مسیحی باکسر نے گولڈ بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا

 تفصیلات کے مطابق کم سن مسیحی باکسر نے گولڈ بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اس کی اس شاندار کارکردگی پر اس کم سن مسیحی باکسرکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ 

نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں اس کم سن مسیحی باکسر جس کا نام یرمیاہ عدنان ہے کا مقابلہ کیان علی سے تھا۔ اس مقابلے کا انعقاد لاہور فٹ بال سٹیڈیم میں کیا گیا تھا۔ 

سخت مقابلے کے بعد یرمیاہ عدنان نے یہ مقابلہ جیت کر گولڈ بیلٹ اپنے نام کرلیا اور یوں ان کی شاندار کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری وساری ہے وہ باکسنگ کے مقابلوں میں پہلے بھی بہت سے اعزاز اپنے نام کرچکےہیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی