پاسٹر انور فضل اور ڈاکٹر جمیل ناصر کی ایک دوسرے پر تنقید سوشل میڈیا پر زیر بحث

پاسٹر انور فضل اور ڈاکٹر جمیل ناصر کی ایک دوسرے پر تنقید سوشل میڈیا پر زیر بحث


 

پاکستان کے دو معروف پاسٹرز کے درمیان آج کل چرچ یا مسیحی عبادت کےسٹیج پر سیاسی قیادت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کے متعلق گرما گرم بحث جاری ہے۔ جس میں پاسٹر انور فضل ڈاکٹر جمیل ناصر پر کافی تند و تیز تنقید کرتے ہوئے وائرل ہوئے ہیں۔

 ڈاکٹر جمیل ناصر  اپنے چرچ میں اس حوالے سے شرکاء کو بائبل سے ریفرنس دیتے ہوئے گفتگو کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ڈاکٹر جمیل ناصر نے بظاہر اس ویڈیو میں کسی کو حدفِ تنقید نہیں بنایا۔  لیکن اس گفتگو کا اشارہ ان خادمین کی طرف جاتا ہے جو حالیہ الیکشن کی کمپین میں سیاسی شخصیات کو اپنی عبادات یا چرچ میں عبادت گزاروں سے سیاسی گفتگو کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ 

پاسٹر انور فضل نے بھی اپنی ایک عبادت کے دوران اس موضوع پر گرما گرم گفتگو کی ہے جس سے مسیحیوں میں حاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ کیونکہ دونوں ہی مذہبی شخصیات تمام مسیحیوں میں کافی شہرت رکھتے ہیں اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کا ایک دوسرے پر تنقید کرنا تشویشناک ہے۔

مجموعی طور پر مسیحی حلقوں کی طرف سے دونوں شخصیات کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایک دوسرے پر تنقید نہ کرنے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بحث کسی جگہ بیٹھ کر کی جاسکتی ہے سوشل میڈیا اس کے لیے انتہائی نامناسب پلیٹ فارم ہے جس سے مسیحیوں میں بے چینی اور دیگر مذاہب کے سامنے جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ 

دونوں فریقین کو بائبل کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بحث کو اب ختم کرنا چاہئے تاکہ مسیحیوں میں اس کے منفی اثرات مزید تخریب کا باعث نہ بنیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم