شادمان میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے 22 سالہ مسیحی نوجوان مورس میسح کو قتل کردیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کچی آبادی شادمان مال کے رہائشی 22 سالہ مورس مسیح کو نامعلوم شخص نے جھگڑے کے دوران قتل کیا اور لاش گندے نالے کے قریب پھینک دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ جائے واقعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کردی۔ واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation