مؤرخہ 22 ستمبر 2023 کو کمیونٹی گروپ یوسی 249 فیصل آباد کے زیر اہتمام " اجتماعی معاشرے کے لیے مشترکہ سماجی اور ثقافتی اقدام" کے حوالے سے ابن مریم کالونی فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں قرب و جوار کے سماجی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔
اس خوبصورت تقریب کے کوآرڈینیٹر مسٹر پرویز صادق اور میڈم طلعت ناہید سندھو تھے جنہوں نے فیصل آباد کے تمام یوسی کوآرڈینیٹرز و دیگر معززین مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر سماجی کارکنوں یوسف عدنان ،آصف گل، پرویز صادق،میڈم طلعت ناہید سندھو ،اعجاز بھٹی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یہ کلچرل پروگرام انسانوں کو جوڑنے ،محبت اور امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
اس موقع پر امن،محبت اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے موسیقی ،شاعری،تقاریر و دیگر اظہار خیال پیش کیا گیا ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation