پروگرام کاانعقاد ایلڈر عامر بھٹی عاجز سینئر نائب صدر پی اے پی نےکیا جبکہ رضا بھٹی، میلان مشتاق ساگر شوکت،نوبل عاجز بھٹی نے ساتھ دیا پروگرام کے مہمانان خصوصی پادری مشتاق پنڈھیار اور مرقس جاوید کونسلر تھے۔ججزز کےفرائض ہیڈماسٹر لطیف گل ، گلناز ربراٹ سہوترا اور پادری ندیم عنایت نےانجام دئیے۔ندیم حمید سہوترا چیئرمین پیام اقلیت پاکستان، لالہ شہزاروشن صدر پی اے پی خالد عمانوئیل، بابر گلزار گل، رفیق سہوترا ، گوجرنوالہ سے پرویز کھوکھر چیئرمین آفتاب ویلفیئر، اور بابو عباس حمید سہوترا نے خصوصی شرکت کی۔
شاندار پروگرام کے انعقاد پر مہمانوں نے پیام اقلیت پاکستان کی ساری ٹیم کو خوب سراہا اور وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں میں شرمیلے پن کا خاتمہ ہوگا تاریخ سے روشنائی ہوگی اور خوداعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ آخرمیں پوزیشن ہولڈر بچوں میں سرٹیفکیٹس اور مہمانوں میں یادگیری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation