تہمینہ طارق جاوید-گاسپل سنگر-مکمل تعارف

تہمینہ طارق جاوید-گاسپل سنگر-مکمل تعارف


تہمینہ طارق جاوید پاکستان کی مسیحی گاسپل سنگر ہیں۔ وہ 19 مئی 1995 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ 

انہوں نے گانے کا آغاز اپنے سکول کے دور میں کیا جب وہ چھٹی(6) کلاس کی طالبہ تھیں اور سکول میں گائیکی کے مقابلوں میں حصہ لیتی تھیں۔ جن میں وہ ملی نغمے اور گیت وغیرہ گاتی تھیں۔ اس وجہ سے انہیں سکول میں بہت شہرت اور عزت حاصل تھی۔ 



انہوں نے تیرہ سال کی عمر میں اپنے گھر والوں کے سامنے گانے کو باقاعدہ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کے پہلے استاد محبوب گل صاحب تھے جن سے انہوں نے سیکھنا شروع کیا۔ 

اس طرح ان کا پہلا البم "پیار کی تصویر" کے نام سے رلیز ہوا۔ اس میں انہوں نے تین گیت گائے ۔ اس میں سے تہمینہ طارق کا گیت "اے پاک روح جنبش تو کر" بہت مشہور ہوا۔ 

ان کی خاص وجہ شہرت ان کا گیت "جدوں روح نال ہووے دعا تے معجزے ہندے نیں" اور "شیرِ ببر " ہیں۔ 



اس کے علاوہ ان کی گاسپل منسٹری "تہمینہ طارق ورشپ منسٹری" کے نام سے ہے جس میں وہ بچیوں کو مستقبل کی پرستار بنانے کی خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔ 

انہوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور بیرون ملک جاکر خدا کی پرستش کی ہے ۔ پاکستان کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں مسیحی موجود ہوں اور وہاں تہمینہ طارق خدا کے نام کو جلال دینے کے لیے نہ پہنچی ہوں۔

انہیں 2014، 2016 اور 2019 میں بسیٹ گاسپل سنگر کے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ 

نوٹ؛ اگر اس تحریر میں کسی قسم کی غلط معلومات، املاء کی غلطی ہو یا آپ کے پاس مزید معلومات موجود ہوں وہ ہمیں 03448872540 ہمارے واٹس ایپ نمبر یا nawaimasihi@gmail.com پر مہیا کریں تاکہ اس بائیو گرافی کو مزید بہتر کیا جاسکے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم