مذہبی اقلیتی ڈاکٹر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم گرفتار

 


کراچی: پولیس نے گارڈن میں قتل ہونے والے مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بیربل کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔


پولیس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر بیربل کے قتل میں شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شک ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ شخص ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ملوث ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کے معاون کا قریبی رشتہ دار ہے۔ مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے بھی کیس میں معاون پر شک کا اظہار کیا تھا۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم